Dec 29, 2016 03:09 pm
views : 953
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets with Regional Coordinator World Bank
لاہو ر ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے مشیر علاقائی اقتصادی تعاون ہارون شریف کی ملاقات
لا ہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے مشیر علاقائی اقتصادی تعاون ہارون شریف نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد
نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے باعث معیشت مستحکم
ہوئی ہے۔بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور شرح نمو
میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرپشن کے خلاف
زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔موجودہ دو رمیں کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی
ہے۔معیار، رفتار اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔عالمی بینک کا
پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون لائق تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ساڑھے
پانچ کروڑ دیہی آبادی کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا ہے۔اراضی کے
ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن میں عالمی بینک کی معاونت کو سراہتے ہیں۔