Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2016 06:10 pm views : 821

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، بھارت پر واضح کردیا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہناتھا کہ بھارت پر واضح کردیا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں لہذا پاکستان کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی اقدامات کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہا ہے، پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے لہذا عالمی معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے والا این ایس جی کا رکن کیسے بن سکتا ہے تاہم پاکستان ہر لحاظ سے این ایس جی کی رکنیت کے معیار پر پورا اترتا ہے،کسی این ایس جی رکن ملک نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی جب کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے این ایس جی اہم موڑ پر کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی آبی جارحیت کے حوالے سے صورتحال کو دیکھ رہا ہے،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اس معاملے کو دیکھتے ہیں تاہم جب معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اپنا لائحہ عمل سامنے لائیں گے،سندھ طاس معاہدے میں ترمیم یا اس کا التواء ممکن نہیں جب کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پرمعاہدے سے منحرف نہیں ہوسکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے کہا کہ پاکستان امن پسندانہ پالیسی پر عمل پیرا ہےاور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بھارت پر واضح کردیا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے اور عالمی برادری سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا کہتے ہیں جب کہ عالمی رہنماؤں کی آمد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے، پاکستانی قیادت کے دوروں سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کس طرح خیرمقدم کر رہی ہے اور تمام عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کیا جا رہا ہے تاہم پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھا رہا ہے۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved