کراچی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کراچی آمد
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال
کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر موجود تھی جس کی وجہ سے
ایئرپورٹ کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کا نظام متاثر ہوا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کراچی میں اپنے تین روزہ قیام کے
دوران شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ کئی اہم سیاسی شخصیات
سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔