Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2016 06:12 pm views : 751

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Sports Board
  • Urdu

لا ہو ر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لا ہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا ۔اجلاس میں صوبے میں کھیلوں کے میدان خصوصاً کرکٹ گراؤنڈز اور ای لائبریریز کے پروگرامو ں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔پنجاب نے صوبے میں یوتھ کمیشن قائم کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہد ایت کی کہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کو بھی جلد فعال کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں کرکٹ اور پلے گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں 92 کرکٹ اور پلے گراؤنڈز بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔کرکٹ گراؤنڈز اور پلے گراؤنڈز بنانے کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ا سکولوں میں موجود پلے گراؤنڈز میں بھی کرکٹ کھیلنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔جن اضلاع کے سکولو ں میں گراؤنڈز بڑی ہیں، وہاں پر رات کے وقت کرکٹ کھیلنے کا انتظام کیا جائے۔نئی بننے والی کرکٹ گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس کا انتظام کیا جائے تاکہ رات کے وقت ٹورنامنٹس کا انعقاد ممکن ہوسکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ اسکولوں کا جلد سروے کرا کر کرکٹ گراؤنڈز کی نشاندہی کی جائے۔نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کرکٹ اور پلے گراؤنڈز کا قیام ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔ضلع اور ڈویڑن کی سطح پر سپورٹس اکیڈمیاں بھی بنائی جائیں گی۔ای لائبریریز کے پروگرام کو جدت کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا۔ رواں مالی برس 10 ای لائبریریز کا قیام ہر صورت عمل میں لایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ برس کرکٹ گراؤنڈز، پلے گراؤنڈز اور ای لائبریریز بنانے کے پروگراموں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے ا سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔حنیف عباسی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ کی پروگراموں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ، سیکرٹری سپورٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی کی راولپنڈی اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کی بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved