Dec 30, 2016 01:13 pm
views : 870
Location : Cantonment Plaza
Peshawar- Cantonment Administration Sealed Cantonment Plaza Shops
پشاور، کنٹونمنٹ انتظامیہ کی جانب سے کنٹونمنٹ پلازہ میں 3 درجن سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا
پشاور کنٹونمنٹ انتظامیہ کی جانب سے کنٹونمنٹ پلازہ میں تین درجن سے زائد
دکانوں کو سیل کر دیا گیا جس پر دکاندار سراپا احتجاج ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ انتظامیہ بار ہا ان کو سیل کرنے کی
دھمکیاں دے چکی ہیں اور آج پھر بغیر کسی وجہ کے اس پلازہ کی تمام دکانوں
کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ یہاں ہر دکاندار حکومت کو ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں
اور دکانوں کے سامنے موجود پارکنک کا کرایہ بھی دیتے ہیں لیکن اس کے
باوجود ان دکانوں کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی دکانوں کو جلد از جلد کھولا جائے ورنہ بصورت دیگر وہ سڑکوں پر احتجاج کرینگے