Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 30, 2016 03:03 pm views : 881

Location : Karachi Shipyard

Karachi- Steel Cutting Ceremony of 4TH Fast Attack Craft(MISSILE)
  • Urdu

کراچی، شپ یارڈ میں چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)کے تعمیر ی کام کا آغاز

کراچی شپ یارڈ میں چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)کے تعمیر ی کام کا آغاز کردیا گیا۔
پاک بحریہ کے لیے تعمیر کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) اور 32 ٹن کی 2 بلرڈ پل ٹگز کے تعمیر ی کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب گزشتہ روز کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی ۔ چیئرمین
نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن ڈاکٹر نیبل حیات ملک تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
فاسٹ اٹیک کرافٹ(میزائل) جو عرف عام میں میزائل بوٹ کہلاتی ہے، ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے ۔ ا س میزائل بوٹ کا ڈیزائن میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس نے تیار کیا ہے جس میں جدید ہتھیاراور سینسرز نصب کیے جائیں گے۔ اس سلسلے کی پہلی میزائل بوٹ پی این ایس عظمت کو چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹر نیشنل کارپوریشن لمیٹڈ نے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سمجھوتے کے تحت ڈیزائن اور تعمیر کیاتھا جسے بعد ازیں جون 2012ء میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا۔ دوسری میزائل بوٹ پی این ایس دہشت کراچی شپ یارڈ میں اندرون ملک وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کی گئی جسے جون 2014ء میں نیول فلیٹ کا حصہ بنایا گیا۔ تیسری میزائل بو ٹ کو رواں سال ستمبر میں سمندر میں اتارا گیا ہے جو کچھ ہی عرصے میں پاک بحریہ کا باقاعدہ حصہ بن جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اس اہم سنگ میل کی تکمیل کو سراہتے ہوئے اور کراچی شپ یارڈ کے ہر کارکن پر زور دیا کہ وہ جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتں بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس تسلسل کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کررہا ہے اور دیگر سرکاری صنعتی اداروں کے لیے قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ کے ڈیزائن کی اندورن ملک تیاری شپ ڈیزائننگ میں خود انحصاری کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کراچی شپ یارڈ اور کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا شکریہ اد ا کیا جس کے بغیر میزائل کرافٹ کے ڈیزائن کی اندرون ملک تیاری کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہ ہوتا۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کراچی شپ یارڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل حسن ناصر شاہ نے کہا کہ فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پہلی میزائل بوٹ ہے جو پاکستان میں ڈیزائن اور تعمیر کی جارہی ہے۔ اس منصوبے کے عملی شکل میں آنے سے کراچی شپ یارڈ اوُپر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ اس منصوبے کو بروقت اور کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ جاری منصوبوں کی مختصر تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کی اعلی معیار کے ساتھ طے شدہ وقت پر تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تقریب میں معزز مہمانوں ، بشمول حکومت پاکستان کے اعلی حکام ، پاکستان نیوی ، نیسکوم اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved