Dec 30, 2016 04:04 pm
views : 875
Location : Air Headquarters
Islamabad- National Assembly’s Standing Committee on Defence Sheikh Rohale Asghar visited Air Headquarters
اسلام آباد ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر کاائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلا م آباد کا دورہ کیا۔
گزشتہ روزچیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے کمیٹی کے
دیگر ممبران کے ہمراہ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ
کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
بعد ازاں کمیٹی ممبران کو پاک فضائیہ کے کردار اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں
کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اپنے ابتدائی کلمات میں ائیر چیف نے
کمیٹی ممبران کو خوش آمدید کہا اور انہیں مادر وطن کی فضائی حدود کی حفاظت
کی خاطر پاک فضائیہ کے کردار سے آگاہ کیا۔ ائیر چیف نے دیگر فورسز کے ہمراہ
آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل
اصغر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی نہ صرف تعریف کی بلکہ قومی
سلامتی میں نمایاں کردار کو بھی بے حد سراہا۔انہوں نے پاک فضائیہ کی
کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین فضائی قوت قرار دیا۔
قبل ازیں کمیٹی نے پاکستان ائیر و ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا اور جے
ایف 17 تھنڈر کی تیاری کے مختلف مراحل کا معائنہ بھی کیا۔ اس دورے کے
دوران انہوں نے پاکستان ائیر و ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی دفاعی پیداوار میں
خود کفالت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں اس کے اعلی مقام کی تعریف کی
قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ممبران میں مس ثریا اصغر ،
مسٹر سردار محمد شفقت حیات خان ، مسٹر نواب علی وسان ، مسٹر سنجے پروانی ،
مسٹر محمد اعجاز الحق ، مسٹر محمد جنید انور چوہدری ، مسٹر سعید احمد خان
اور مسٹر سید مصطفی احمد اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) غلام رسول ساہی شامل
تھے۔