پشاور، شہر بھر میں دھند کا راج ، ٹریفک کی روانی متاثر
پشاوراورگردونواح میں شدیددھندکے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے۔دھندکے باعث
ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے۔پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں شدید دھندکی
وجہ سے حد نگاہ پندرہ سے بیس میٹررہ گئی ہے۔
پشاور باچا خان ایئر پورٹ پر بھی دھند کے باعث پروازیں متاثر ہورہی
ہیں۔متحدہ عرب امارات سے پشاور آنے والی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہے۔
پشاورمیں اندرون شہر، جی ٹی روڈ، جمرود روڈ اور کوہاٹ روڈشدید دھندکی لپیٹ
میں ہیں جبکہ موٹر وے اور چارسدہ روڈ پر بھی شدید دھندہے۔پشاورکے علاوہ
مردان، چارسدہ اورصوابی میں بھی شدیددھندہےجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی
متاثرہوئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اورموٹروے حکام کی جانب سے شہریوں کوغیرضروری سفرسے گریزکرنے
کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ڈرائیورحضرات کوفوگ لائٹس استعمال کرنے کی بھی
تاکید کی گئی ہے۔