Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 30, 2016 08:45 pm views : 977

Location : NADRA Headquarters

Islamabad- Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan
  • Urdu

اسلام آباد ، پاکستان میں صحیح کام کرنا ناممکن اورغلط کام کرنا انتہائی آسان ہے، چوہدری نثارعلی خان

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور ناممکن جب کہ غلط کام کرنا انتہائی آسان ہے۔
اسلام آباد
نادرا ہیڈکوارٹرز میں  پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ ہم تشویش ناک صورتحال سے گزررہے ہیں، پاکستان کے شہری بیرون ملک میں دہشت گردی میں پکڑے گئے اور بدنامی پاکستان کی ہوئی، پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ غیر ملکیوں کے ہاتھ میں جارہے تھے جب کہ گزشتہ دور حکومت نے انتہائی دلیری سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے جو انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے۔
 
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور ناممکن جب کہ غلط کام کرنا انتہائی آسان ہے تاہم حکومت نے جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر خصوصی توجہ دی، جعلی شناختی کارڈ نادرا کے اندر سے ہی کچھ لوگوں نے بنائے لیکن نادرا میں اچھے لوگ بھی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کے عمل کے دوران مجھ پر کافی دباؤ رہا،اسمبلی اور میڈیا میں کافی تنقید کی گئی لیکن 6 مہینے میں یہ کام مکمل ہوگیا ہے اور ان ساڑھے تین سالوں میں ساڑھے 4 لاکھ شناختی کارڈ بلاک اور 32 ہزار سے زائد پاسپورٹ منسوخ کیے تاہم جو شناختی کارڈ غیر ضروری طور پر بلاک ہوئے ہیں وہ بحال ہوجائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ 2011 سے پہلے شناختی کارڈ کی جانچ پرتال نہیں ہوئی تاہم یہ ہماری قومی سلامتی کا مسلہ ہے اور قومی شہریت بیچنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں لہذا جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک ہوئے ہیں اس کی بحالی کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں جب کہ بلاک شناختی کارڈ 1978 سے پہلے کا ریکارڈ پیش کرنے پر ریونیوڈپارٹمنٹ سے بحال ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کے نام سے عجیب سی کھچڑی پکائی جارہی ہے، دو اہم ترین لیڈرز کہتے ہیں کہ اب اداروں میں ہمارے آدمی آگئے ہیں تاہم ان اہم ترین اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے کیونکہ ان لوگوں کو ایسے افراد چاہئیں جو ان کی کرپشن اور دھرنوں کا ساتھ دیں۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved