Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 30, 2016 08:46 pm views : 775

Location : Different Areas

Lahore- Fog Intensity in different areas
  • Urdu

لاہور،پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، معمولات زندگی متاثر

 پنجاب کے مختلف علاقوں کو ایک مرتبہ پھر شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
  پنجاب کےمختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے بند رہی ۔ کمال پور انٹرچینچ سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ سے فیصل آباد سیکشن بھی متاثر ہوا، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے پر لاہور سے بہاولپور تک اکثر مقامات پر بھی حد نگاہ صفر ریکارڈ کی گئی۔
دھند کی وجہ سے لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رات کے اوقات میں موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ میں سفر کو ترجیح دیں۔
دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمتاثر ہوا۔ کئی پروازوں کا رخ کراچی اور شارجہ کی جانب موڑ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ بارشیں نہ ہونا ہے، بارش ہونے کے ساتھ ہی دھند کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا تاہم اس موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved