Dec 30, 2016 08:46 pm
views : 862
Location : Islamia College
Peshawar- President Mamnoon Hussain addresses
پشاور، صدر مملکت ممنون حسین کا جشن قائد کی تقر یب سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں معمولی سی
بھی تبدیلی نہیں کی گئی ، لوگ منفی شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں ، میگا
منصوبے کے ایم او یو کے موقع پر میں خود بھی موجود تھا ۔
گورنر ہائوس پشاور
میں یوم قائد کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے ملک کا منصوبہ ہے ۔
اس روٹ میں معمولی سی بھی تبدیلی نہیں کی گئی کچھ لوگ منفی شکوک و شبہات
پیدا کر رہے ہیں ، منصوبے کے حوالے سے معاہدے کی تقریب میں میں خود بھی
موجود تھا ، وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اس منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی
گئی ۔ نوجوان اندرون اور بیرون ملک پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر ملکی ترقی
میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ ادوار
میں کوئی غلطیاں ہوئیں جتنا غلط ہونا تھا ہوگیا اب پاکستان کو اچھا کرنا
ہوگا ۔ پاکستان عظیم الشان ملک بننے جا رہا ہے ، قائد اعظم کے دل میں خیبر
پختونخوا کے عوام کیلئے خاص مقام تھا ، مسلم لیگ نے خیبرپختونخوا میں پچاس
فیصد نشستیں حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ، قائد اعظم نے پشاور کے
لوگوں کو اپنی جائیداد کا وارث قرار دیا تھا ۔