فیصل آباد، شدید دھند کے نتیجے میں بیماریاں پھیلنے کے بعد عوام کی جانب سے نماز استقساء کی ادائیگی
فیصل آباد میں شدید دھند کے نتیجے میں بیماریاں پھیلنے کے بعد عوام کی جانب سے نماز استقساء ادا کی گئی۔
ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی دھند کا راج ہے۔ خشک سردی
اور دھند کے باعث چھوٹے بڑے تمام بیمارہوگئے ہیں۔ خشک سردی سے کھانسی اور
گلے کی مختلف بیماریا ں پیدا ہونے لگی جس کی وجہ بارش کا نہ ہونا ہے۔
اس وقت صوبہ پنجاب
خشک سردی اور شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ بارش کے نہ ہونے
کی وجہ سے انسان اور جانور دونوں ہی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو
رہے ہیں۔
فیصل آباد کی جامع مسجد مدینہ ٹاؤن میں نماز استقساء ادا کی گئی جس میں
اﷲکے حضور سجدہ ریز ہو کر باران رحمت کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔