Dec 31, 2016 02:31 pm
views : 912
Location : President House
Islamabad- Justice Saqib Nisar Sworn in as 25th Chief Justice of Pakistan
اسلام آباد، جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف
پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف،چیئرمین سینیٹ،
اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و ارکان پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے
سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔
صدر ممنون حسین نے جسٹس ثاقب
نثار سے اردو میں حلف لیا۔
واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد
اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ جسٹس میاں ثاقب نثار
17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔