لاہور، میئر اور ڈپٹی میئر لاہور نے حلف اٹھالیا
لاہو رکے میئر اور ڈپٹی میئر نے حلف اٹھالیا۔ ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں چیئرمینز اور اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لوکل گورنمنٹ نے میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے حلف لیا۔
میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت 9 ڈپٹی میئرز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
کرنل
(ر) مبشر جاوید کا حلف اٹھانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو میں کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی اور بنیادی صحت کے بعد حکومت پنجاب کی
جانب سے بڑے منصوبوں میں عوام کو منشاء کو شامل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔
ہمارے پاس 9 میئرز، 274 یوسی ناظمین اور مخصوص نشستیں ملاکر 319 ساتھی ہیں۔
ہم سب عوام میں سے ہیں۔ ہم گلیوں میں کام کرنے والے لوگ ہیں۔
کرنل (ر) مبشر جاوید کا مزید کہنا تھا کہ میرے قائدین نے پاکستان کو حقیقی
تبدیلی دیدی ہے۔میری جماعت باتیں کرنے والی نہیں بلکہ عمل کرنے والی جماعت
ہے۔ ہمارے یہاں سرمایہ دار نہیں، ہم سب عوامی ساتھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ہمت اور توفیق دے کہ ہم
پارٹی پالیسی کے مطابق شہر لاہور کی رات دن خدمت کریں اور عوامی توقعات پر
پورا اترنے کی سعادت حاصل کریں ۔
کرنل (ر) مبشر جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب سرکاری نظام عوامی حکومت کے
ساتھ چلے گا۔ ہم نے کام خدمت اور خدمت کام کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ کارکنان
گلیوں میں پھیل جائیں ا ور عوام کے ا عتماد پر پورا اترنے کیلئے رات دن ایک
کردیں۔