Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 31, 2016 04:00 pm views : 919

Location : Insaaf House

Karachi- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
  • Urdu

کراچی، کراچی کے مسائل حل کرانے کیلئے  پارٹی کو احتجاج کیلئے  تیار کررہا ہوں، عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر بنچ بننے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم اس کا فیصلہ قبول کریں گے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کیس بہت افسوس ناک تھا،اس واقعے میں غریب افراد کو زندہ جلایا گیا، اس سلسلے میں رحمان بھولا نے اعترافی بیان بھی دے دیا۔ وہ پاکستانی قوم کی جانب سےملزمان کی گرفتاری اور مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ پیسے کی خاطر معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کو سنگین سزا دینا ضروری ہے۔ سانحہ بلدیہ کی فوجی عدالت سماعت کرے تاکہ گواہ خوفزدہ نہ ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں عوام صاف پانی سے محروم ہے اور ٹینکر مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے،کراچی میں کچرے کےڈھیر لگےہوئے ہیں، 30سال کے دوران کراچی میں گندگی اور کچرا بڑھتا جارہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا اور ذمہ داری لینے والا نہیں، کراچی میں پولیس میں بھی اصلاحات ضروری ہیں، عوام کو آئی جی اے ڈی خواجہ کےساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہ جس سے بھی ملے اس نے اےڈی خواجہ کی تعریف کی، جب انصاف نہ ملے تو کراچی کےعوام کو احتجاج کرنا چاہئے کیونکہ احتجاج نہیں کریں گے تو کوئی آپ کو نہیں پوچھے گا،  کراچی کے مسائل حل کرانے کے لئے پارٹی کو احتجاج کیلئے  تیار کررہا ہوں۔
کراچی میں تحریک انصاف کی مقبولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ملک کے ہر کونے میں ووٹ بینک بڑھا ہے، اس وقت پورے ملک میں ایک ہی جماعت ہے جو ہرشہر میں جلسہ کرسکتی ہے اور وہ تحریک انصاف ہے۔ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے، اس ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگ بستے ہیں۔ 2013 میں ہم نے اس شہر سے 8 لاکھ ووٹ ملے تھے لیکن ہم منظم نہیں تھے۔ اس دفعہ ہم بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے،ہم 2018 کے الیکشن سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے اور 2018 کے انتخابات 2013 جیسے نہیں ہونے دیں گے۔
پاناما کیس کے سلسلے میں عمران خان نے کہا کہ 2014میں دھاندلی میں پھنس گئے اور 2016 میں پاناما میں پھنس گئے، امید ہے2017 پاناماکیس میں ضائع نہیں ہوگا، معاملہ جنوری میں ہی آر یا پار ہوجائے گا، ہم کیس کی سماعت کے لیے بنائے گئے سپریم کورٹ کے بینچ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس بینچ کی جانب سے کیا گیا فیصلہ قبول کریں گے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں کواحتیاط سے کام کرنا ہوگا، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم منظم نہیں، منظم ہو کر ہی فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved