پشاور، تنظیم
اسلامی کے تحت شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تنظیم
اسلامی کے تحت شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
گیا۔ پشاور پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی
امیر تنظیم اسلامی محمد شمیم خٹک کررہے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے
جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام کے مسلمانوں پر بمباری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
اس
موقع پر محمد شمیم خٹک کا کہنا تھا کہ آج ہم شام کے مسلمان بھائیوں کے
ساتھ یکجہتی کیلئے اور شامی بھائیوں کو بے دریغ شہید کرنے کے خلاف سراپا
احتجاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ دنیا کے کسی بھی
کونے میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہم چپ کا روزہ رکھ کر نہیں
بیٹھ سکتے۔ مسلمانوں پر ہمیں ظلم برداشت نہیں ہے۔ حکومت ظلم کے خلاف آواز
بلند کرے یا ان کے سفارتخانے بند کرائے جائیں۔