Dec 31, 2016 05:59 pm
views : 910
Location : Different Areas
Karachi- Public Voxpop about 2016
کراچی، سال 2016ء کے حوالے سے عوامی آراء
کراچی کے شہریوں نے سال 2016ء پر اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے ملے جلے
رجحان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سال 2016ء میں کچھ تلخ
یادیں اور کچھ خوشیاں بھی ملیں تاہم سال نو سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ایک دکاندار علی زنیر کا کہنا تھا کہ ہم تو ہر سال
گزارنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہم آنے والے سال کیلئے پرامید ہیں
کہ وہ گزشتہ سال سے بھی زیادہ اچھا گزرے۔
ایک بزرگ رحیم داد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آنے والا سال
سب کیلئے خوشی لائے۔ ہمارا ملک اتنا زرخیز ملک ہے کہ اس میں ہمیں سب چیزیں
میسر ہیں تاہم سیاستدان نیک نیتی سے کام کریں تو ہمارا ملک جنت ہے۔ ہمیں
ایماندار سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ لوگ آپس میں کرسیوں اور نسل پرستی کیلئے
لڑتے رہتے ہیں۔ ہمیں ایک مسلمان ہونے کی ضرورت ہے۔ جس دن ہم ایک مسلمان
ہوجائیں اس وقت ہم کامیاب ہوسکتے ہیں اس کے بغیر ہمیں کامیابی ملنا ناممکن
ہے۔
ایک شہری اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سال 2016ء میں فوج ہماری توقعات پر
پوری اتری اور اب ہم سیاستدانوں سے بھلائی کی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سیاستدانوں کو سال 2017ء میں نیک نیتی سے کام
کرنے کی توفیق دے۔