Dec 31, 2016 06:00 pm
views : 953
Location : Domestic Place
Peshawar- Sikh Community Organizes Guru Nanak 548th Birthday Ceremony
پشاور، سکھ برادری کے تحت گرو نانک کی 548 ویں سالگرہ منائی گئی
پشاور میں سکھ برادری نے گرو نانک کی 548 ویں سالگرہ منائی ۔تقریب میں
سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلا تفریق شرکت کر
کے خوشیاں بانٹیں ۔
ماہ دسمبر تمام مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے خوشیاں لے کر آیا
،عید میلادالنبی اور کرسمس کے بعد پشاور میں سکھ برادری نے اپنے روحانی
پیشواء گرونانک کی 548 ویں سالگرہ منائی ،جہاں گرونانک کی سالگرہ کا کیک
کاٹ کر ان کی پیدائش کی خوشی منائی گئی۔
تقریب میں مختلف قسم کے سبق آموز خاکے پیش کئے گئے جبکہ ننھے بچوں نے امن کا پیغام دیا۔
اس موقع پر سکھ برادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کے لئے مذہبی لحاظ سے بھی
قابل احترام اور اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گرو نانک ننکانہ صاحب میں
پیدا ہوئے اور زندگی کے آخری ایام بھی پاکستان میں ہی گزارے ۔