کراچی، ملک بھر میں سال نو کا آغازشاندار آتشبازی سے کیا گیا
سال 2016 کا سورج خوشیوں، غموں اور تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا
اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی آمد ہوچکی جس کا استقبال شاندار
آتشبازی سے کیا گیا۔
ملک بھر میں بھی سال نو کا استقبال انتہائی جوش و جذبے سے کیا گیا، رات 12
بجتے ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں آتش
بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سال نو پر منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی
اور سال نو کی آمد کی خوشی میں خوب ہلہ گلہ کیا۔
پاکستان بھر میں نئے سال
پر عوام کی جانب سے ایک دوسرے کو سال نو کی مبارکباد دی گئی اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
بارہ بجتے ہی پورٹ گرانڈ میں شاندار آتشبازی
کا مظاہرہ کیاگیا جبکہ مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جسے
حاضرین کی جانب سے خوب پسند کیاگیا۔