Jan 01, 2017 01:20 am
views : 775
Location : Different Areas
Lahore- New Year Celebrations, Fireworks
لاہور، ملک بھر میں سال نو کا شاندار آتشبازی سے آغاز
سال 2016 کا سورج خوشیوں، غموں اور تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا
اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی آمد ہوچکی جس کا استقبال شاندار
آتشبازی سے کیا گیا۔
ملک بھر میں سال نو کا استقبال انتہائی جوش و جذبے سے کیا گیا، رات 12
بجتے ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں آتش
بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سال نو پر منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی
اور سال نو کی آمد کی خوشی میں خوب ہلہ گلہ کیا۔
پاکستان بھر میں نئے سال
پر عوام کی جانب سے ایک دوسرے کو سال نو کی مبارکباد دی گئی اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا گیا۔