Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 01, 2017 06:06 pm views : 904

Location : Junaid Jamsheed House

Karachi- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

کراچی ، جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا  کہ جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور ان کے الزامات جھوٹ پلس ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے 
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور قرضوں پر گزارا ہو رہا ہے، ملک کا سربراہ چور ہو تو کسی عام فرد کو بھی چوری سے نہیں روکا جاسکتا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 2017 انصاف کا سال ہوگا اور اس انصاف کی ابتدا پاناما کیس سے ہو گی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے پاناما کیس شروع ہو گا، امید ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، کسی ایسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتے جس کی قیادت پرکرپشن کے کیسز ہوں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی صرف پاناما ایشو کے معاملے پر اتحاد ہو سکتا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گندگی کی انتہا ہے اور شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے لیکن کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کہ کراچی کے حالات کیسے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے پانی پر واٹر مافیا کا راج ہے، پاناما کیس کے ختم ہوتے ہوئے شہرقائد میں آکر پانی و دیگرمسائل کی طرف توجہ دلانے کے لئے بڑے مظاہرے کریں گے لیکن کراچی کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک یہاں کے شہری خود گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو اپنے حق کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، جب تک یہاں کے باسی مظاہرے نہیں کریں گے اس وقت تک کسی کو فرق نہیں پڑے گا، یہاں سے پیسا چوری کر کے دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے، اگر کراچی کے عوام نے ہمت نہ کی تو بہت جلد یہ شہرموہن جودڑو لگنا شروع ہو جائے گا۔
بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں ہیں جس میں دماغی توازن ٹھیک نہیں رہتا، انہوں نے جو کہا وہ جھوٹ پلس ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے نمائندوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی کو بیچا اور (ن) لیگ کے ساتھ گئے انہیں نکالا جا رہا، ایسے ضمیر فروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مزید  کہنا تھا کہ 2014 کا سال دھاندلی میں نکل گیا، 2016 میں ہم پاناما میں پھنس گئے لیکن ابھی شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچ رہا، فی الحال ساری توجہ پاناما کیس پر ہے۔

Recent News

Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved