کراچی، عروس البلاد کی پہچان، حلواہ پوری کا ناشتہ
کراچی کے شہری،نئے سال کے پہلے اور چھٹی کے دن کو بھر پور طریقے سے انجوائے کر ہے ہیں۔
شہریوں نے دن کا آغاز اپنے پسند یدہ ناشتے حلوہ پوری سے کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کی خوشی اور حلوہ پوری کے ناشتے نے چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری محمد
عمران کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں ویسے بھی ٹائم نہیں ملتا جبکہ آج نئے
سال کا پہلا دن ہونے کے ساتھ چھٹی کا بھی دن ہے تو بچوں کی فرمائش پر حلوہ
وری لینے آئے ہیں۔
ایک اور نوجوان شمی کمار کا کہنا تھا کہ بچوں کی پسندیدہ حلوہ پوری لینے
آیا ہوں جبکہ اس کے علاوہ بھی آج کے دن کے حوالے سے کچھ پروگرام ہیں ،نئے
سال کی شروعات اچھے طریقے سے کرانا چاہتے ہیں تاکہ پورا سال اچھا گزرے۔