Jan 01, 2017 06:38 pm
views : 942
Location : Spring Night Hotel
Peshawar- New Year 2017 Celebrations
پشاور، امنگوں، آرزؤں اور خوشیوں کے ساتھ 2017ء آگیا،نیو ائیر شو کا انعقاد
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی نئے سال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
نیو ائیر شو کا انعقاد یونیورسٹی روڈ پرواقع نجی ہوٹل میں کیاگیا۔
ہیپی نیو ائیر شو میں مقامی گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نےمحفل میں چار چاند لگ گئےجبکہ لوگوں نے گیتوں پر رقص بھی کیا۔
لوگوں کا کہناتھا کہ 2016 اچھا گزرا اور امیدہے کہ 2017اس سے بھی اچھا گزرے گا۔
ایک دوشیزہ کا کہنا تھا کہ 2016 ختم ہو چکا ہے بہت سی خواہشیں تھی جو نا مکمل رہ گئیں،دعا گو ہیں کہ 2017 اچھا ثابت ہو۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےایک نوجوان کا
کہنا تھا کہ 2016ہمارے لئے بہت اچھا ثابت ہوا تاہم کچھ لوگ ہم سے بچھڑ گئے
جن کا خلا پر ہونا ناممکن ہے،جیسا کہ امجدصابری جنید جمشیداور عبدالستار
ایدھی جنہیں ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔