پشاور،ضلعی انتظامیہ اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد
پشاور میں ضلعی حکومت اور سیاسی تنظیموں کی جانب چوک یادگار سے صفائی مہم کا اغاز کردیا گیاہے
دو ہزار سترہ کے پہلے روز سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ایک بار پھر سے پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے چوک یادگار سے جھاڑو لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
مہم کے تحت شہر کی تمام یونین کونسلز کی سطح پر صفائی ستھرائی کی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سیدکا ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر کی صفائی مہم کے حوالے شرکا کاعزم قابل
دید ہے جبکہ مہم میں شریک تاجر،عام شہری،رضا کاروں کا جذبہ دیکھ کر کہ سکتا
ہوں کہ پھولوں کے شہر پشا ورکو ہم سب ملکر سجاسکتے ہیں۔