Jan 02, 2017 12:18 pm
views : 1080
Location : Civil Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs video link meeting regarding Punjab Agriculture Food
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
لا ہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول
سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ
اتھارٹی کے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب ایگریکلچر
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام صوبے کے عوام کو معیاری ادویات، کھانے پینے
کی اشیاء فراہم کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ
اتھارٹی کے قیام کیلئے ٹھوکرنیاز بیگ پر اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔اس
موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتھارٹی کے بورڈ کو فوری طو
رپر فعال کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس
کی میں خود صدارت کروں گا۔عوام کو معیاری ادویات اور حفظان صحت کے اصولوں
کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے کے حوالے سے یہ اتھارٹی ایک سنگ
میل ثابت ہوگی۔رواں برس یہ اتھارٹی مکمل طور پر اپنا کام شروع کردے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے دفاتر کے قیام
کیلئے تمام امور طے کرکے کام کا آغاز کیا جائے۔بہترین انٹرنیشنل فرم کا
شفاف طریقے سے انتخاب کیا جائے۔ہیومن ریسورس کا میرٹ پر انتخاب کیا جائے
اور ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں
سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بھی بنا رہی ہے۔جون 2017ء4 تک صوبے میں 5
جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کام شروع کردیں گی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ڈی جی پنجاب فرانزک
سائنس ایجنسی، ڈپٹی کمشنر لاہور، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایگریکلچر فوڈ
اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔