Jan 02, 2017 01:11 pm
views : 977
Location : Western Bypass
Quetta- Six FC men injured, Bomb Blast in Quetta near Western Bypass
کوئٹہ ،مغربی بائی پاس کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی
کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان ایف سی کے مطابق اہلکار ٹریننگ کے لئے فائرنگ رینچ پر جارہے تھے کہ
مغربی بائی پاس پر زیر زمین پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے ایف
سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں موجود ایف سی کے 6 اہلکار
زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت نائک لطیف، نائب صوبیدار محمد شفیع،
سپاہی سیف الرحمان، سپاہی قائم خان، حوالداراول الرحمان اور سپاہی رضا
الرحمان سے ہوئی ہے۔
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل
کردیا گیا ہے ،جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا ہے جبکہ
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔