لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد
رفیق نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہا ؤس میں ہوئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم
محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا
ہے۔سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی
ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی
حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔مسلم لیگ
(ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی
منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے
ذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی۔باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس
سازش کو ناکام بنایا۔لاک ڈاؤن کرنے کا تماشا لگانے والو ں کی سیاست خود لاک ڈاؤن ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا مزید کہنا تھا کہ ملک دھرنوں یا
احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔اربوں
روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔کوئی دشمن بھی ہمارے
منصوبو ں کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔