Jan 03, 2017 02:09 pm
views : 884
Location : Peshawar Motorway
Peshawar- Road Accident, Six People Expired and Five Injured
پشاور، موٹروے پرٹریفک حادثے، 6 افراد جاں بحق،5افراد زخمی
پشاور موٹروے پر دریائے کابل کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر مردان سے پشاور آنے والی مسافر کوچ تیز
رفتاری کے باعث دریائے کابل کے قریب رکھی رکاوٹیں توڑتی ہوئی دوسری جانب
چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پرہی جاں بحق جب کہ7افراد زخمی
ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ایل آرایچ کے مطابق دوران علاج مزید 2 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے
ہوئے دم توڑگئے جس کے بعد جاں بحق مسافروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ دیگر
زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔