Jan 03, 2017 03:10 pm
views : 918
Location : Old Sabzi Mandi
Karachi Landa Bazar Package
راچی ،سردی کی شدت میں اضافہ،لنڈابازارکی رونقیں بڑھ گئیں
div align="right">کراچی میں سردی کے اضافہ کے بعد شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں سمیت طلبہ
نے بھی لنڈے بازار کی طرف رخ کرلیا۔لنڈے بازار کے دکانداروں نے بھی سرد
ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔عام مارکیٹ کے مقابلے میں لنڈا
بازارااور ٹھیلے پر خریداروں کا رش زیادہ نظر آتا ہے۔ ہر طبقے کے افراد سرد
ملبوسات کے علاوہ مفلر اور دستانے جیسی چیزیں بھی لنڈا بازار سے خریدنا
پسند کرتے ہیں۔ زیادہ تر عوام لنڈے کے بازار سے ہی استفادہ حاصل کرتی ہے۔
اس مو قع پر شہریوں کا کہنا تھاکہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں لنڈے بازار میں
سرد ملبوسات کم قیمت پر مل جاتی ہیں لیکن سردی میں اضافے کے ساتھ ہی
دکانداروں سمیت ٹھیلے والوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔
ایک خریدار کا کہنا تھا کہ تھوڑی مارکیٹ گھومنی پڑتی ہے لیکن ٹھیلے پر کم قیمتوں پر اچھی چیز مل جاتی ہے۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کاروبار کم ہے
لیکن پھر بھی گزارا کرنے کے لیے ہم چند پیسے کمانے کے خاطر سستی چیزیں
فروخت کرتے ہیں جس سے گھر کا چولہا جلتا ہے۔