Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2017 07:43 pm views : 890

Location : Grand Ambassador Hotel

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد ، پاناما کیس؛ دو ہفتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے، عمران خان

چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف  عمران خان کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں پاناما کیس میں دو ہفتوں کے دوران دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔
چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف  عمران خان کا  اسلام آباد کے مقامی ہو ٹل میں پر یس کانفرنس خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا  کہ شواہد کی روشنی میں پاناما کیس میں دو ہفتوں کے دوران دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے جب کہ ٹرمپ کے فون اور وکیل بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب اور ایف بی آر ملک کے ادارے ہیں اور ان کا کام ہے کہ تحقیقات کریں یہ ہمارا کام نہیں ہے، اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم سے پولیس نے خود تحقیقات کی ہیں اور وہ بھی صرف تحفے ملنے پر لیکن یہاں ساراکام ہی تحفوں پر چلتا ہے، سپریم کورٹ میں سنا تھا کہ مریم نواز کو 2 کروڑ کی گاڑی کا تحفہ مل گیا ہے۔
 
چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف  عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام آیا ہے ہم نے نہیں لیا جب کہ نیلسن اور نیسکول کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں لیکن انہوں نے عدالت میں کہا ہے یہ ہماری نہیں ہیں، مریم نواز کے پاس مے فئیر کے 4 اپارٹمنٹس لینے کا پیسہ کدھر سے آیا، مریم نواز نے کہا کہ یہ پیسہ فیملی کا تھا یعنی یہ پیسہ نواز شریف کا تھا جو منی لانڈرنگ کے زریعے باہر گیا۔
چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف  عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ثبوت آئی سی آئی جے سے حاصل کئے لہذا اب کوئی نہ کہے کہ ثبوت نہیں لائے، پیسہ میرا نہیں عوام کا چوری ہوا ہے تاہم میں بہت مطمئن ہوں کیونکہ اب تلاشی شروع ہوچکی ہے۔
چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف  عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب اپنے آپ کوصحیح سمجھتے ہیں تو آئی سی آئی جے کوعدالت لے کر جائیں ہم نے کام کردیا اب عدالت جانے اور نواز شریف جب کہ سپریم کورٹ کا بینچ جو بھی فیصلہ کرے گا ہم تسلیم کریں گے۔
چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف  عمران خان نے مزید کہا کہ قطری شہزادے کا خط بہت بڑا فراڈ تھا سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا، قطری خط کہتا ہے کہ حسین نواز بینفشری تھے لیکن ہم ثابت کریں گے کہ اصل مالک مریم نواز ہیں، ہم یہ بھی ثابت کریں گے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا۔

Recent News

PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved