Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2017 08:07 pm views : 744

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت بیجنگ میں ہونے والے سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشن

لا ہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت بیجنگ میں ہونے والے سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشن ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ سی پیک کے منصوبے پورے پاکستان میں لگ رہے ہیں۔سی پیک ایک حقیقت بن چکا ہے۔سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے۔سی پیک کے منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔چین کی جانب سے مشترکہ تعاون کمیٹی میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، سولر پارک اور دیگر منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ سی پیک کے منصوبوں سے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔چینی حکام کا منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار خوش آئند ہے۔چین کی جانب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں بعض مشکلات کے باوجود تسلسل کے ساتھ تعاون پر شکرگزار ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولتیں ملیں گی۔میٹرو ٹرین کا منصوبہ امیر اور غریب میں خلیج کم کرنے کا منصوبہ ہے۔توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوگا۔یہ منصوبہ رواں برس کے اوائل میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔سی پیک پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت سے دنیا بھی حیران ہے۔قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو وقت پر مکمل ہونا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا  مز ید کہناتھا کہ متعلقہ وزیر اور حکام اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں۔مجھے صرف کام چاہیئے، نتائج دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے مشترکہ تعاون کمیٹی میں کئے جانے والے فیصلوں اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، عائشہ غوث پاشا، شیخ علاؤالدین، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، متعلقہ سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved