اسلام آباد،عمران نے جو دستاویز دکھائی وہ پاناما پیپرز میں نہیں ، دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو دستاویز
دکھائی وہ پاناما پیپرز میں نہیں تھی، باہر کچھ، اندر کچھ، عمران خان جھوٹ
کا پلندہ اور یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔
دانیال عزیز کا مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے
ہوئے مزید کہنا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں ہر روز ایک نیا شوشہ چھوڑنے کی
کوشش کی جاتی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے جہانگیر ترین سے مخاطب ہوکر کہا کہ جہانگیر ترین تم بچوں کو ورغلاتے ہو، اداروں کو تباہ کررہے ہو۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے کہا کہ انہوں نے جو بات عوام کے سامنے کی اس پر عدالت میں
تو جرح نہیں کی ، گھریلو سامان کو نوٹوں سے بھرے سامان کے طورپر دکھایا
گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے مزید کہا کہ ان کی اتحادی جماعت اسلامی نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور
کہاکہ تمہاری مہربانی، جان چھوڑو،انہوں نے آج کوئی نئی دستاویز نہیں
دکھائی،جو انہوں نے نئی دستاویز ات پیش کی ہیں، وہ نئے 35 پنکچر ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے یہ بھی کہا کہ ان کو اب کوئی سنجیدہ سیاسی جماعت کے طور پر
بھی نہیں لے رہا، یہ رنگ باز بن کر رہ گئے ہیں،کیا یہ اس قابل ہیں کہ ان کی
کسی بات پر یقین کیاجائے۔