اسلام آباد ، لوگوں کویقین دلانا ہوگا تبدیلی ووٹ سے آتی ہے، رضا ربانی
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور صوبائی خود
مختاری کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اب عوام اور آئین کے خلاف اقدامات کو
چیلنج کرنا ہو گا، جبکہ لوگوں کویقین دلانا ہوگا تبدیلی ووٹ سے آتی ہے۔
اسلام آباد میں نجی تنظیم کے زیر اہتمام انتخابی اصلاحات پر سیمینار سے
خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن
کمیشن نے اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا، الیکشن کمشن اپنا کام نہ کر سکے
تو کس کی غلطی ہو گی، جبکہ الیکشن کمیشن عدلیہ اور فوج کی طرف دیکھے تو کیا
ہو سکتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قوانین جتنے بھی مضبوط ہوں عملدرآمد نہ ہو تو
فائدہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی دو سال سے انتخابی اصلاحات پر کام
کر رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام کو یقین دلائے کہ وہ ان کی نمائندگی کرتی ہے۔