Jan 03, 2017 09:15 pm
views : 744
Location : PM Secretariat
Islamabad- PM Nawaz Sharif Chairs National Security Meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے
متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر
خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیزدیگر وفاقی وزار سمیت آرمی چیف جنرل
قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی
شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سلامتی کے امور اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
جب کہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کےامور پربات
چیت کی گئی۔
وزیراعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پرمضبوط معاشی وباہمی تعلقات ہماری ترجیح ہے۔
وزیراعظم نواز شر یف نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کواس مقصدکےحصول کے لیے ملکر کاوشیں
کرناہوں گی اور یہ تب ہی ممکن ہےجب ہم امن ،ترقی اورخوشحالی کو اپنی ترجیح
بنائیں گے۔
وزیراعظم نواز شر یف نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہمارےلیےخطے کوجوڑنےکا وسیلہ ہے۔