Jan 04, 2017 01:27 pm
views : 822
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، حکومت کیلئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت بنائے اور گھر چلی جائے، شیخ رشید
div align="right">
div align="right">عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا معیار اور وقار
کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت قائم
کرے، الیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ
کی رحمت شروع ہو چکی ہے، 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے
کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین
ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے، سپریم کورٹ ہی
عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے
ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا، موجود حکومت اپنا معیار اور
وقار کھو چکی ہے، حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے
اور دال فے عین ہو جائے۔