Jan 04, 2017 01:33 pm
views : 978
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Become Pleasent After Rain
پشاور ،رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات کو ہونے والی بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیاہے۔
صوبے بھر میں کہیں بارشیں کہیں برفباری جاری ہے تو کہیں آسمان پر گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
موسم نے انگڑائی لی تو شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
گزشتہ دو دنوں سےوقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث پشاور سمیت خیبر
پختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ دھند اور خشک سردی
کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ہے۔
پشاور میں رات کو رم جھم بارش ہوئی تاہم اب بھی آسمان پر گہرے بادل چھائے
ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی
ہےجبکہ صوبے کے مخلتف اضلاع میں اب بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لواری ٹاپ پر ہونے والی شدیدبرف باری کے باعث لواری ٹاپ کو ہر قسم کے ٹریفک
کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شانگلہ ،سوات اور کوہستان کے پہاڑوں پر برف
باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔