Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 04, 2017 01:40 pm views : 825

Location : CM House

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Meeting regarding Health
  • Urdu

کراچی ، جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا۔
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ صحت، وزیر ورکس اینڈ سروسز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔
ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے صرف پروجیکٹس کے فیتے کاٹنے کا شوق نہیں، خدا کے واسطے عوام پر رحم کریں، آپ کام کریں گے تو ہم عوام کی خدمت کرسکیں گے۔
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسران پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ناراضگی ظاہرکی تو5 اسکیمز کا کام ایک دن میں ہوگیا، اس کا مقصد آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے، مجھ پر عوام کی ذمے داری ہے اورمجھے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرنے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر کو عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں، مجھے یہ نہ سمجھائیں کہ ڈیزائن اور انجینئرنگ کا کام کیسے ہوتا ہے، میں جانتا ہوں اچھا کوالٹی کا کام کیسے مقررہ وقت میں ہوتا ہے جب کہ وزیراعلی نے کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئے پروجیکٹس پر کام کرنے والے انجینئرز کے موبائل نمبرز بھی لے لئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں میں تاخیرپراظہارِ برہمی کیا، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کام نہیں کریں گے تو میں صبح 8 بجے اجلاس کروں گا، اگر یہی حال رہا تو ورکس ڈیپارٹمنٹ کا تمام کام آؤٹ سورس کردوں گا، مارکیٹ میں اچھے پروفیشنل لوگ موجود ہیں اس لیے اب افسران اپنا قبلہ درست کریں۔
اسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہرکے اسپتالوں میں صفائی نہیں، میں اچانک وزٹ کروں گا، صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا، کسی اسپتال میں ادویات کی کمی کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے جب کہ میں ہر 15 دن میں پروگریس معلوم کرتا رہوں گا۔

Recent News

PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved