Jan 04, 2017 01:44 pm
views : 837
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، پراپرٹی پاکستانی قوم کی امانت ہے اور قوم کا پیسا واپس ملنا چاہیے،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کےرہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو اپنی قیادت بدلنے کی ضرورت ہے نہ کہ وکیل۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنمافواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات
چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کیس کی کارروائی جلد مکمل ہوگی کیونکہ
عدالت نے واضح کیا کہ اب مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی جب کہ
عدالت سےدرخواست کی ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قراردیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنمافواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی
پاکستانی قوم کی امانت ہے اور قوم کا پیسا واپس ملنا چاہیے جب کہ ن لیگ
چاہتی ہے کہ عدالتی کارروائی سے لوگ بے خبررہیں لیکن اب کوئی کارروائی خفیہ
نہیں رہے گی۔