لا ہو ر،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لارڈمیئر کرنل (ر) مبشر جاوید کی ملاقات
لا ہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور میٹرو پولیٹن
کارپوریشن کے لارڈمیئر کرنل (ر) مبشر جاویدنے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی
ملاقات وزیر اعلیٰ ہا ؤس میں ہو ئی ۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی
حکومتوں کا قیام شہریوں کے نچلی سطح پرمسائل کے حل میں ممدو معاون ثابت
ہوگا۔بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کریں گے۔بلدیاتی
نمائندوں کے منصب کا تقاضا ہے کہ وہ خدمت، محنت اور دیانت کو شعار بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت اور ان
کے مسائل کا حل بلدیاتی نمائندگان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔خدمت، محنت
اور دیانت کو اپنا کر ہی شہریوں کی توقعات پر پورا اترا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لارڈمیئر کا منصب سنبھالنے پر کرنل (ر) مبشر جاوید کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لارڈمیئر کرنل (ر) مبشر جاوید
کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیراعلیٰ کے
وڑن کے مطابق شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔