Jan 04, 2017 03:56 pm
views : 914
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Talal Chaudry and Tariq Fazal Chaudry Media Talk
اسلام آباد ، نواز شریف سے ہارنے والے مریم نواز سے بھی شکست کھائیں گے، طلال چوہدری
div align="right">
div>پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے
تسلیم کیا ہے کہ نشانہ مریم نواز ہوں گی تاہم نواز شریف سے ہارنے والے مریم
نواز سے بھی شکست کھائیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عدالت میں بے عزت اور باہر آکر کاغذات
لہراتے ہیں، پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں آج 4 سوال لے کر آئی جب کہ سپریم
کورٹ میں مریم نواز کو نشانہ بنایا گیا اور پی ٹی آئی نے بھی تسلیم کیا ہے
کہ نشانہ مریم نواز ہوں گی تاہم نواز شریف سے ہارنے والے مریم نواز سے بھی
شکست کھائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سال اور بینچ نیا لیکن تحریک انصاف کا
جھوٹ پرانا ہے جب کہ عمران خان نے چیف جسٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی جب
کہ عمران خان کی جھوٹ کی عادت پرانی ہے، کل عدالت میں بھی غیر مصدقہ
دستاویزات جمع کرائی گئیں۔
وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کیس کی روزانہ سماعت خوش آئند قرار دیتے
ہوئے کہا کہ عدالت اور عدلیہ پر ہمیں پورا اعتماد اور مکمل یقین ہے، نہ صرف
سپریم کورٹ بلکہ عوام کو بھی مطمئن کریں گے جب کہ عدالت ہی ایسا امپائر ہے
جس پرپی ٹی آئی کے سواسب کواعتماد ہے۔