سوات، مالم جبہ اور کالام سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری ،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
موسم بدلا، رُت بھی بدلی۔ نیا سال خوشیوں کا پیغام لے آیا۔ پہاڑوں پر
برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔ مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور
برف باری نے نظارے بھی دلفریب بنا دئیے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز
ہونے مالم جبہ پہنچ گئی۔ منچلوں نے خوب موج مستی کی اور سیلفیاں بھی
بنائیں۔
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ مالم جبہ اور کالام سمیت پہاڑی علاقوں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ ،بریکوٹ ،مٹہ اور خوازہ خیلہ میں بارش جبکہ
سیاحتی مقامات مالم جبہ ،کالام ،بحرین ، مدین اور میا ندم سمیت پہاڑی
علاقوں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
بر ف باری اور بارش کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گئی ہے۔