ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں اڈہ کے قریب بم دھماکہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی
پشاور کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے نتیجے میں
چار پولیس اہلکاروں سمیت13 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب موبائل وین بنوں روڈ سے گزر رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا
گیا۔
دھماکہ سے پولیس وین میں سوار چار پولیس اہلکار مختیار،صلاح الدین ، باقر
،آصف شدید زخمی ہو گئے دھماکہ کے نتیجے میں ایک خاتون اور گومل یونیورسٹی
کے سیکورٹی گارڈ سمیت تیرہ راہگیر بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری
طور پر گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ
اسماعیل خان میں دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
دھماکے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کر
دی گئیں۔