Jan 04, 2017 06:58 pm
views : 877
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs High Level Meeting
اسلام آباد، کامیاب اقتصادی پالیسیوں کے باعث عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے، وزیراعظم نواز شر یف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں سی پیک سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں مشترکہ تعاون
کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو 300 میگا
واٹ کے پاور پلانٹ کے معاہدے پر عملدرآمد، گوادر میں پانی کے منصوبے سمیت
چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے سی پیک منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان
کا اظہار کیا اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کوسی پیک میں شامل کرنے پر مبارک باد
دی جب کہ چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے لیے وزارت ریلوے کو ضروری
تعاون کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کے فوائد کو تمام
صوبوں کے عوام کو یکساں مہیا کرنے سمیت صنعتی پارکس کوبجلی، گیس اور
مواصلات کی سہولت فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے غیر
ملکی سرمایا کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں
کی پاکستان میں دلچسپی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا مظہر ہے۔