پشاور،موسم نےانگڑائی لی تو پھولوں کا شہر پشاور بھی جوبن دکھانے لگا
خیبر پختونخوا میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث پھولوں کا
شہرپشاور شہر دوبارہ اپنا جوبن دکھانے لگاہے۔پھولو ں نے رنگ بکھرے تو
شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کِھل اٹھےہیں۔
کئی مہینوں بعد پشاور میں جب ابرِ کرم رحمت بن کر برسی تو ہر طرف خوشیاں
بکھر گئیں۔کلیوں نے چار سو خوشبو بکھیری تو ننھے بچے بھی بھنورے بن کر
پارکوں میں نکل آئے۔
گرد آلود ہوا اور خشک سردی کے ماروں کو پُر فضا ء لمحات میسر ہوئے تو اسے کیمروں میں قید کرتے رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے باران رحمت قدرت کی جانب سےسال نوکا بہترین تحفہ ہے۔