لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ
جنرل صادق علی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے
افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شہید ہونے والے پولیس افسروں، اہلکاروں
اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی لازوال قربانیوں کو
بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے
کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ
رقم کی ہے۔پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہی لازوال قربانیوں سے ممکن ہوا ہے۔آج پاکستان
پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔اپنا آج ملک و قوم کے کل
کیلئے قربان کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔