Jan 05, 2017 02:57 pm
views : 923
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Apex Committee Meeting
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ
جنرل صادق علی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی، جنرل آفیسر
کمانڈنگ 10 ڈویڑن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل
پولیس، سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویڑن شعیب احمد صدیقی اور
اعلیٰ سول و عسکری حکام اجلاس میں شریک ہو ئے۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ پنجاب میں کئے جانے والے اقدامات
کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے
خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
پوری قوم متحد ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج
سامنے آئے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کے باعث دہشت
گردی اور فرقہ واریت کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پاکستان
میں امن کی ضمانت ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں
کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی
کا ناسور ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزیدکہناتھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔