Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2017 05:50 pm views : 840

Location : Domestic Place

Karachi- PPP Founder Leader Zulfiqar Ali Bhutto 89th Anniversary
  • Urdu

کراچی،ذوالفقار علی بھٹو کا 89واں یوم پدائش آج منایا جا رہا ہے

پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 89 واں یوم پیدائش ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 89 واں یوم پیدائش ملک بھر میں منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر کے تمام اضلاع میں یوم پیدائش کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔ نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب میں آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ارکان پارلیمنٹ کو نوڈیرو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
دریں اثنا ذوالفقارعلی بھٹوکے 89 یوم پیدائش کے موقع پر پیغام میں سابق صدرمملکت اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنھوں نے اپنی جان ملک اور جمہوریت کے لیے قربان کر دی، بھٹوعوام کی طاقت کی علامت تھے۔ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر عوام کا اتحاد ہی انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنے کیلیے پیدا ہوئے تھے اور جو لوگ ان کو ختم کرنا چاہتے تھے وہ خود مٹ گئے اور بھٹو آج بھی پاکستان کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہیں، پیپلز پارٹی اور اس کے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور ویژن کی پیروی کرتے رہیں گے اور ان کے خوابوں کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
پیپلزپارٹی سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر پیپلز سیکریٹریٹ مزار قائد کراچی میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزرا، ڈویژنل و صوبائی رہنما اور عہدیداران ،منتخب اراکین اسمبلی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت اور ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالیں گے جبکہ شہر کے مختلف مقامات اور پارٹی دفاتر میں یوم پیدائش کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے دفتر واقع ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی جہاں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صد رقمر الزمان کائرہ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر کیک کاٹیں گے جبکہ تقریب میں پی پی پی سینٹرل پنجاب کے رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

Recent News

PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved