اسلام آباد ، بیرون ملک جائیدادوں پر وزیراعظم اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحر یک
انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے
بیانات میں تضاد اور قطری شہزادے کا خط بعد کی سوچ ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحر یک
انصاف کے رہنما فواد چوہدری
کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 9 جبکہ آج 3 نکات پر بات ہوئی ہے۔ آج حدیبیہ مل،
قطری خط اور وزیراعظم نوازشریف، ان کے بیٹوں حسین اور حسن نواز اور
صاحبزادی مریم نواز کے انٹرویوز پر بات ہوئی۔
پاکستان تحر یک
انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 5 نومبر 2016 کا قطری شہزادے کا خط بعد کی سوچ
پرمشتمل ہے، حسن نواز اور حسین نواز کے انٹریوزمیں لندن پراپرٹی کی خرید
میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں تھا، حسن نواز نے 1999 میں کہا کہ میں
طالب علم ہوں، جبکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ میری کوئی جائیداد نہیں میں
اپنے والد کےساتھ رہتی ہوں، وزیراعظم کے تینوں بچوں کے انٹرویوز اور اب
دیئے گئے بیانات میں تضاد ہے۔
پاکستان تحر یک
انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن میں پراپرٹی وکیل کے ذریعے خریدی جاتی ہے، 1999
میں 33 ملین ڈالر التوفیق گروپ کو دیے گئے اگر پیسے نہیں تھے تو ادائیگی
کہاں سے کی گئی، شاہد حامد کو پنجاب حکومت نےاورنج لائن کےسلسلےمیں
3کروڑدیے۔
پاکستان تحر یک
انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نئی وکلا کی ٹیم پر اعتراضات آرہے ہیں وکلا پراعتراضات پرپاکستان بار کو دیکھنا چاہئے۔