خضدار،بلوچستان میں ہرقیمت پر امن قائم کریں گے، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اوربلوچستان میں ہرقیمت پرامن قائم کریں گے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق خضدارمیں تقریب سے خطاب کے دوران
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور
بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، پاک فوج بلوچستان میں امن قائم
کرنے کے لئے ہراقدامات کرے گی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں 30 ہزارفوجی جوان سیکیورٹی کے فرائض
انجام دے رہے ہیں، بحریہ، فضائیہ سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں میں
بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 25 ہزار
بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیرانتظام تعلیم حاصل کررہے ہیں، کوئٹہ میں
بھی انجینیرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جارہا ہے۔