Jan 05, 2017 07:19 pm
views : 1218
Location : Different areas
Sawat- Sawat Snow Weather
سوات ،سوات اور گردونواح میں برفباری،سیاحوں کی موج مستی
سوات اور گردونواح میں برفباری کے بعدجاڑے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سوات کے میدانی علا قوں میں بارش جبکہ سیا حتی مقا ما ت پر برفباری کا
سلسلہ جا ری ہے جس کے وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ بد ھ کی صبح سے شروع
ہو نے والی با رش اور بر فبا ری سے سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ
ہواتوعوام نے گرم ملبوسات نکال لئے اور پکوان کی دکانوں کا رخ کرلیاہے۔
مینگورہ، بریکوٹ، چارباغ ، مٹہ ، کبل میں بارش کی وجہ سے موسم شدید سر د
ہوگیاجبکہ بالائی علاقوں مرغزار ، ملم جبہ،میادم، مدین ، بحرین ،کالام میں
پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، دوسری جا نب سیاحوں نے سوات کے سیا حتی مقا مات
کارخ کر لیاہے اور وہاں کے خو بصوت نظا روں کے ساتھ ساتھ سفید گا لوں سے
خو ب لطف اند وز ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔